(ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر پاکستانی پاسپورٹ کے حوالے سے مختلف افواہیں زیر گردش ہیں ۔جس پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تردیدی بیان جاری کردیا ہے۔
محکمہ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، فرنٹ کور پیج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر جعلی ہیں۔
محکمہ پاسپورٹس نے اپیل کی کہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے جعلی خبروں پر دھیان نہ دیں،قومی پاسپورٹ میں چند سیکورٹی فیچرز کے علاوہ کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
محکمہ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ قومی پاسپورٹ کے حوالے سے پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔