ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز

ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز

(ویب ڈیسک ) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی  نے  ملک بھر کے  ایئرپورٹس پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز کردیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومت کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام کے تحت ملک بھر کے   ایئر پورٹس پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ایئرپورٹس پر موجود تمام تجارتی مراکز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ یہ اقدام مسافروں کے لیے سہولت، شفاف لین دین، اور جدید مالی نظام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مسافر نئے نظام کو اپنانے کے ساتھ ساتھ نقد ادائیگی بھی کرسکیں گے تاہم ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

Watch Live Public News