پورا مون سون گزر گیا ڈینگی سپرے نہ ہوسکا

پورا مون سون گزر گیا ڈینگی سپرے نہ ہوسکا
لاہور ( ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت 1082کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، لاہور شہر میں 905کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں، پورا مون سون گزر گیا نہ ڈینگی سرویلنس ہوئی نہ ڈینگی سپرے ہوسکا۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ مون سون سے قبل نہ ہی سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی، عثمان بزدار نے ایک سال سے ڈینگی پر ایک بھی میٹنگ نہیں طلب کی، آج خبروں کی زینت بننے کےلئے فارملی میٹنگ رکھ لی ہے، پہلے لوگ کورونا سے مر رہے تھے اب ڈینگی کے رحم و کرم پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو طعنے دینے والا وزیراعظم شاید نتھیا گلی میں چھپ کر بیٹھ گیا ہے، شہبازشریف کے ڈینگی کے متعلق اقدامات کی تعریف سری لنکا جیسے ملک نے کی، شہبازشریف نے گیارہ ماہ میں پنجاب سے ڈینگی کا خاتمہ کیا، عثمان بزدار ایک میٹنگ سے ڈینگی ختم کرنے چلے ہیں ، جب تک ان کے سر سے پانی نہ گزرے ان کو ہوش نہیں آتا۔