امپائر علیم ڈار کب ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ؟ 

امپائر علیم ڈار کب ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ؟ 

(ویب ڈیسک )  امپائر علیم ڈار  25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ 

علیم ڈار کو سب سے زیادہ 145 ٹیسٹ اور سب سے زیادہ 231 ون ڈے انٹرنیشنل میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہے۔ علیم ڈار مسلسل تین سال   آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

علیم ڈار کا کہنا ہے کہ  اپنے پورے کریئر میں  کھیلوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے سماجی کاموں  اور اسپتال کے منصوبے پر مکمل توجہ دوں ۔ آنے والے امپائرز کی رہنمائی کے لیے ہر وقت دستیاب رہوں گا۔ 

Watch Live Public News