شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں،دلہن کیساتھ رقص کرتے دولہا جاں بحق

شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں،دلہن کیساتھ رقص کرتے دولہا جاں بحق

ویب ڈیسک: جنوبی مصر کے علاقے اسوان گورنریٹ میں ایک شادی کی تقریب خوشی کے بجائے غم میں بدل گئی, دلہن کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دولہا اچانک گر پڑا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا، جب دولہا اشرف ابو حکم اپنی دلہن کا ہاتھ تھامے خوشی کے لمحات میں رقص کر رہا تھا۔ اسی دوران وہ اچانک زمین پر گر گیا۔ مہمانوں نے فوری طور پر اسے سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث وہ چند لمحوں میں ہی دم توڑ گیا۔

شادی ہال میں چند لمحے پہلے تک قہقہے، موسیقی اور مبارک باد کی صدائیں گونج رہی تھیں، لیکن حادثے کے بعد فضا ماتم میں بدل گئی۔ چیخ و پکار اور رونے کی آوازوں نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ مہمانوں کی آنکھوں کے سامنے برسوں سے انتظار کی جانے والی شادی اچانک ایک المناک جنازے میں بدل گئی۔

یہ افسوسناک خبر تیزی سے مصر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی، جہاں سینکڑوں افراد نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ اور نئی دلہن کے لیے صبر کی دعائیں کیں۔

 

Watch Live Public News