ویب ڈیسک:بھارت میں شادیوں کے موقع پر اکثر مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو دیکھنےکو ملتی ہے ایک ایسا ہی واقعہ اُس وقت پیش آیا جس پر کوئی بھی اپنی ہنسی روک نہیں پایا، ویڈیو سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی گردش کررہی ہے۔
بھارت میں شادی کے پھیرے لیتے وقت یا منتر پڑھتے وقت عام طور پر روایتی اور سنجیدہ لمحات ہوتے ہیں، لیکن اس شادی میں پنڈت نے روایت سے ہٹ کر دلہا سے ایک مزاحیہ سوال پوچھا، جس کا تعلق بالی ووڈ کی ڈانسر نورا فتحی سے تھا۔
پھیرے کے دوران پنڈت نے اچانک دلہا سے پوچھا، ”اس حساب سے نورا فتحی آپ کی کیا لگتی ہیں؟“
یہ سوال سنتے ہی دلہن اور مہمان قہقہوں سے لوٹ پوٹ ہو گئے، جبکہ دلہا کچھ لمحوں کے لیے حیران رہ گیا۔ جب دولہا نے سوچ کر جواب دیا ”کیا یہ میری بہن لگتی ہیں؟“ تو دلہن نے مذاق میں کہا، ”شاید ممی!“
اس پر پنڈت نے ہنستے ہوئے کہا ” ماں! آپ سے بہت بڑی ہیں، جہاں بھی جائیں ان کے پاؤں چھونا اور میری طرف سے ہیلو بھی کہہ دینا۔“
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے پنڈت کی حاضر جوابی اور مزاحیہ انداز کی تعریف کی۔ کچھ نے مذاق میں کہا ”لگتا ہے پنڈت جی نورا فتحی کے فین ہیں!“
ایک صارف نے لکھا، ”ایسا پنڈت ہر شادی میں ہونا چاہیے“۔