لاہور: قومی کپتان بابر اعظم 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی اور دوسرے تیز ترین ایشین بیٹر بن گئے ہیں ۔ کپتان بابر اعظم نے راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی 277 ویں اننگز میں 46 گیندوں پر 49 رنز بناکر یہ سنگ میل عبور کیا ہے ، وہ یہ اعزاز پانے والے 8 ویں پاکستانی بیٹر ہیں۔ بابر اعظم ایشیائی بیٹرز میں ویرات کوہلی کے بعد 12 ہزار رنز بنانے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ گذشتہ روز پاکستان نے بابراعظم کی قیادت میں کیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ون ڈے انٹرنیشنلز میں 500 فتوحات کا سنگ میل بھی عبور کیا تھا ، قومی ٹیم یہ اعزاز پانے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے ۔ اس سے قبل 500 فتوحات حاصل کرنے کا ریکارڈ بھارت اور آسٹریلیا کے نام تھا۔