آئی ایم ایف کی شرائط اور اہداف پر رائٹ سائزنگ کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ

آئی ایم ایف کی شرائط اور اہداف پر رائٹ سائزنگ کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) آئی ایم ایف کی شرائط اور اہداف پر رائٹ سائزنگ کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 30 جون تک رائٹ سائزنگ کے ٹاسک ہر صورت حاصل کرنے کی تیاری کر لی گئی، رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کیلئے تجاویز کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اگلے ہفتے تک چوتھے مرحلے کی تجاویز کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کے لیے 5 وزارتوں،ڈویژنز کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے میں ریلویز، مواصلات، تخفیف غربت وزارتیں شامل ہیں ۔چوتھے مرحلے کیلئے پیٹرولیم ڈویژن اور ریونیو ڈویژن کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ  حکومت نے رائٹ سائزنگ کے پانچویں مرحلے کے لیے بھی کام شروع کر دیا ہے، رائٹ سائزنگ کے پانچویں مرحلےکے لیے 5 وزارتوں، ڈویژنز کا انتخاب کیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پانچویں مرحلےمیں منصوبہ بندی ، نجکاری اور اقتصادی امور کی وزارتیں شامل ہیں ،پانچویں مرحلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اورکابینہ ڈویژن کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  حکومت کی جانب سے رائٹ سائزنگ کا تیسرا مرحلہ تقریبا مکمل ہو چکا ہے، رائٹ سائزنگ کے تیسرے مرحلے کیلئے 5 وزارتوں، ڈویژنز کا انتخاب کیا گی تھا، تیسرے مرحلے کے تحت وزارت خزانہ اورپاور ڈویژن کی رائٹ سائزنگ ہو چکی ہے، تیسرے مرحلے میں اطلاعات ، قومی ورثہ، ثقافت اور تعلیم کی وزارتیں بھی شامل تھیں۔

ذرائع کے مطابق   رائٹ سائزنگ پالیسی کےتحت ابتک 32 ہزار 70 آسامیوں کو ختم کی جا چکی ہیں، حکومت رائٹ سائزنگ کے تحت 7 ہزار826 آسامیوں کو منسوخ کرچکی ہے۔

Watch Live Public News