(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے فتح 2 میزائل کی کامیاب مشق کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح ٹو میزائل جدید ایوی اونکس اور نیوی گیشنل سہولیات سے آراستہ ہے۔تربیتی لانچ کا مقصد فوجی اہلکاروں کی تربیت اور تکنیکی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ میزائل کے مختلف سب سسٹمز کی کارکردگی اور درستگی کا کامیاب ٹیسٹ کیا گیا۔اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، پاک فوج اور سائنٹسٹس نے لانچ کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح سیریز کے میزائل کے کامیاب تجربے پر اعلیٰ حکام نے تعریف کی ۔صدر، وزیراعظم اور سروسز چیفس کی کامیاب مشق پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جدید دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ، میزائل کی درستگی اور بقا کی صلاحیت بہتر ہوئی۔ قومی دفاع میں خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت ہے۔