' سیاست بعد میں ہوتی رہے گی یہ وقت عوام کی خدمت کا ہے'

' سیاست بعد میں ہوتی رہے گی یہ وقت عوام کی خدمت کا ہے'
کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ متاثرین سے وعدہ ہے کہ ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سیاست بعد میں ہوتی رہے گی یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بیان میں کہا ہے کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے تکلیف دہ صورتحال ہے ، صحت اجازت دیتی تو ایسی صورت حال میں متاثرین کے پاس موجود ہوتا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اللہ کی ذات پر ایمان ہے قوم کو اس مشکل صورتحال سے نکال کر سرخرو ہونگے ، حکومت بارش اور سیلاب کے متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرور پوری کریگی۔ آصف زرداری نے ہدایت کی کہ پیپلزپارٹی کے وزرا، ممبران اسمبلی اپنے حلقوں کے عوام کے درمیان رہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسیع کرکے غریبوں کی ہر ممکن امداد کی جائے ،حکومت پاکستان بیت المال کو متحرک کرکے غریبوں کی مدد کرے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ عوام کے قدموں میں ہی سیاسی جنت ہے کے اصول کو مشعل راہ بنایا جائے، متاثرین سے وعدہ ہے کہ ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سیاست بعد میں ہوتی رہے گی یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔