ایک کیوسک پانی کی کتنی مقدار کو ظاہر کرتا ہے؟

ایک کیوسک پانی کی کتنی مقدار کو ظاہر کرتا ہے؟
کیپشن: ایک کیوسک پانی کی کتنی مقدار کو ظاہر کرتا ہے؟

ویب ڈیسک: پنجاب اس وقت شدید سیلابی صورتحال کی لپیٹ میں ہے۔ بھارت کی جانب سے اچانک پانی چھوڑنے کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی اضلاع میں تباہی مچ گئی۔ حکام کے مطابق دریائے راوی میں بھارت نے 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا جس کے بعد تینوں بڑے دریاؤں کے کنارے پر بسنے والے دیہات اور نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

یہ صورتحال اس وقت اور زیادہ خطرناک ہوگئی جب بھارت سے آنے والے ریلوں سے پہلے ہی پنجاب میں مسلسل بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو رہی تھی۔ تاہم اضافی پانی کے اچانک اخراج نے دریاؤں کو طغیانی میں مبتلا کر دیا، جس کے بعد صوبائی حکومت کو 8 اضلاع میں پاک فوج کی مدد طلب کرنا پڑی۔

اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا کہ آخر " کیوسک" کا مطلب کیا ہے اور 2 لاکھ کیوسک پانی کتنی بڑی مقدار بنتی ہے؟

 ماہرین کے مطابق کیوسک دراصل " کیوبک فٹ فی سیکنڈ" کا مخفف ہے جو پانی کے بہاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک مکعب فٹ پانی تقریباً 28.32 لیٹر کے برابر ہوتا ہے۔ اس حساب سے اگر کسی مقام سے ایک لاکھ کیوسک پانی گزرے تو اس کا مطلب ہے کہ فی سیکنڈ 2 لاکھ 83 ہزار لیٹر سے زائد پانی گزر رہا ہے۔

یوں بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے دو لاکھ کیوسک پانی کا مطلب ہے کہ فی سیکنڈ 5 لاکھ 66 ہزار لیٹر سے زائد پانی پنجاب میں داخل ہوا، جو بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بن رہا ہے۔

Watch Live Public News