ویب ڈیسک: گوگل میپ پر اندھے اعتماد سے ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔ بھارت میں گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے ایک فیملی دریا میں بہہ گئی۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی پولیس کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں وین میں سوار ایک فیملی مذہبی سفر سے واپس آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ وین کا ڈرائیور اس دوران گوگل میپ کا سہارا لے رہا تھا کہ گلوگل میپ انہیں سومی اپریڈا پل پر لے گیا جو کئی مہینوں سے بند تھا۔ وین پل پر پہنچنے کے بعد پھنس گئی اور بدقسمتی سے دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں دو خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ریسکیو اہلکار ایک لاپتا بچے کی تلاش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں اس سے پہلے بھی گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے کئی افراد حادثے کا شکار ہوچکے ہیں۔