ویب ڈیسک: ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے خوشخبری آگئی۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کاامکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرااتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی ہی اے) کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے۔
امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ملک بھر کےصارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 69 پیسےکی کمی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لے کر نوٹیفکیشن کی صورت میں فیصلہ جاری کرے گا اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے اطلاق سےستمبر کے بلوں پر 23 ارب روپے تک ریلیف ملے گا۔