بیرسٹر گوہر کا چار کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کے بعد پہلا بیان

بیرسٹر گوہر کا چار کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کے بعد پہلا بیان

ویب ڈیسک: بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا میں نے چار کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے، ہم نے بہت کوشش کی کہ سسٹم کو حصہ رہیں اور سسٹم چلے، ہماری 180 نشستیں تھیں خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت تھی۔

بیرسٹر گوہر  کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو شہید کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو ناحق قید کیا گیا، ناحق سزائیں دی گئیں،لیکن بانی پی ٹی آئی نے اور ہم نے کہا آو بات کرو۔ 

ابھی بھی دیر نہیں ہوئی بات ہونی چاہیے ، یہ سیاست ہے اور سیاست کا حصہ ہے، ابھی کہیں ہر کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، سیاست ہے یہ اس کا حصہ ہیں ہم نے استعفے دے دیے ہیں۔

بیرسٹر گوہر  کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت کوشش کی سسٹم کا حصہ رہیں، ہم   180 نشستیں جیت چکے تھے، کے پی میں دو تہائی اکثریت تھی،  ہماری پنجاب میں اکثریت تھی، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا گیا،  سزاؤں کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے کہا بات کرو آگے بڑھو۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے قائمہ کمیٹیوں سے اپنا استعفیٰ اسپیکر آفس میں جمع کروا دیا، بیرسٹر گوہر قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے رکن تھے۔

Watch Live Public News