سال 2025ء میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سال 2025ء میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

(ویب ڈیسک ) سال 2025ء میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

ایس آئی ایف سی کی ڈیجیٹل گورننس، آئی ٹی انفراسٹرکچر اور عالمی منڈیوں تک بڑھتی رسائی،  سال 2025ء میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق   سال 2025ء میں آئی ٹی برآمدات 4 ارب 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہونے کا تخمینہ ہے، سال 2024ء میں آئی ٹی برآمدات 3 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ   آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 10 سالوں میں 5 گنا سے زائد اضافہ ہوا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   سال 2015ء میں آئی ٹی کی سالانہ برآمدات محض 78 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھیں، آئی ٹی میں سالانہ 18 سے 20 فیصد تک نمو ہو رہی ہے، شعبۂ خدمات کی برآمدات میں آئی ٹی سیکٹر تقریباً 50 فیصد کا شراکت دار ہے۔

Watch Live Public News