ویب ڈیسک: نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے نئے سال کے حوالے سے فراڈ الرٹ جاری کر دیا ۔
این سی سی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ نئے سال کی آمد پر مبارکباد کے لنکس اور جعلی طائف کے پیغامات گردش کر رہے ہیں،شہری فراڈ سے بچنے کے لیے کسی بھی انجان لنک پر کلک نہ کریں۔
شہری واٹس ایپ کوڈ بھی کسی انجان شخص سے شیئر نہ کریں،شہری اپنی خوشیوں کو ہیکرز کی نظر سے دور رکھیں،تحائف کے حوالے سے زیر گردش لنک شہریوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
