توشہ خانہ کیس: عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

توشہ خانہ کیس: عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیس، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی، سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ۔ جج ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان کو بار بار موقع دیا گیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔ توشہ خانہ مقدمہ، الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیس سماعت 7مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔