اب ہر ریڈ کی ویڈیو بنے گی، مریم نواز سے ملاقات کے بعد آئی جی کےاحکامات

اب ہر ریڈ کی ویڈیو بنے گی، مریم نواز سے ملاقات کے بعد آئی جی کےاحکامات
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ کےبعد آئی جی پنجاب نے نئے احکامات جاری کر دئیے۔

حکم نامہ کے مطابق پنجاب پولیس اب ہر ریڈ کی ویڈیو بنائے گی،باڈی کیم کا استعمال کیاجائیگا۔ جہاں باڈی کیم دستیاب نہیں وہاں موبائل فون سے ویڈیو بنائی جائےگی۔

جبکہ پولیس افسران واہلکار کسی بھی جگہ پر اختیارات سے تجاوز نہ کریں،ایف آئی آر کے اندراج میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

حکام کے مطابق راولپنڈی میں خاتون پر تشدد جیسے واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے،بچوں کے زیادتی وبدفعلی کے واقعات کو خود افسران مانیٹر کریں۔

نئے  حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس بروقت بنائے جائیں ،سفارشی کلچرکا خاتمہ کیا جائے۔افسران خدمت مراکز کو مزیدبہتر بنانے کیلئے خود دورے کریں۔

کرائم کنٹرول کرنے کیلئے پٹرولنگ کا عمل مزید موثر بنایا جائے، آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری کر دئیے گئے۔