ناپسندیدہ طریقے سے چھونے پرایمانوئیل ماخروں کا ڈونلڈ ٹرمپ کو کراراجواب

ناپسندیدہ طریقے سے چھونے پرایمانوئیل ماخروں کا ڈونلڈ ٹرمپ کو کراراجواب
کیپشن: ناپسندیدہ طریقے سے چھونے پرایمانوئیل ماخروں کا ڈونلڈ ٹرمپ کو کراراجواب

ویب ڈیسک: (علی زیدی) نامناسب طریقے سے چھونے پر فرانسیسی صدر ایمانوئیل ماخروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مزہ چکھا دیا۔ اپنی جانب بڑھتی ناپسندیدہ پیشقدمی کو اس مضبوطی سے روکا کہ نازک اندام ٹرمپ کے ہاتھ پر نیل پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی صدر سے فرانسیسی ہم منصب کی ملاقات ہوئی۔ جس میں مبینہ طور پر ٹرمپ کو نامناسب انداز سے ماخروں کو چھوتے دیکھا گیا۔

تاہم فرانسیسی صدر نے فوری ڈونلڈ ٹرمپ کا ہاتھ روک دیا۔ جس کے بعد اس واقعے کی بہت سے تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔ جس میں سے ایک تصویر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر واضح نشان دیکھا جاسکتا ہے۔ 

تاہم اس نشان کی ترجمان وائٹ ہاؤس نے انوکھی وضاحت پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ اپنے بیان میں کیرولین لیوایٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر اپنے مصروف ترین شیڈول میں سارا دن ہر وقت عالمی رہنماؤں سے ہاتھ ملاتے رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے ہاتھ پر نشان پڑسکتا ہے۔ 

لیکن فرانسیسی صدر کے ساتھ وائرل تصاویر کچھ اور ہی ماجرا بیان کررہی ہیں۔ آپ بھی یہ تصاویر دیکھیں اور فیصلہ خود کریں کہ امریکی صدر کے ہاتھ پر نشان پڑنے کی اصل وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مصروفیات ہیں یا ایمانوئیل ماخروں۔۔۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر