پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 125 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔ کپتان محمد رضوان 52 اور ٹم ڈیوڈ 12 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ 125 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے اننگز کا عمدہ آغاز کیا، شان مسعود 26 رنز بنا کر محمد الیاس کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1486778519929634818?s=20&t=gZABba9wuX99kuOaVLjq4w اس کے بعد محمد رضوان اور صہیب مقصود کے درمیان 63 رنز کی شراکت داری بنی، جس کے بعد صہیب محمد نبی کی گیند پر سٹمپ آئوٹ ہوگئے۔ انہوں نے 30 رنز بنائے۔ اسی اوور میں محمد نبی نے رائلی روسو کو بھی آئوٹ کردیا۔ وہ دو رن بنا کر پویلین لوٹے۔ اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1486776362937552910?s=20&t=gZABba9wuX99kuOaVLjq4w بابر اعظم اور شرجیل خان نے عمدہ آغاز کیا۔ دونوں کے درمیان 66 رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد شرجیل 43 رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔ لیوئس گریگوری 14 اور عامر یامین ایک رن کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1486768609036849152?s=20&t=gZABba9wuX99kuOaVLjq4w اس میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1486761477113630720?s=20&t=gZABba9wuX99kuOaVLjq4w ٹاس جیتنے کے بعد محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم کنڈیشنز کا جائزہ لینا چاہیں گے کہ یہ کس طرح ہمارے لیے ساز گار ہیں۔ ہم نے اس میدان پر گذشتہ پی ایس ایل میں اچھا پرفارم نہیں کیا لیکن اس بار اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرامید ہیں۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1486766767066263554?s=20&t=gZABba9wuX99kuOaVLjq4w خیال رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں دو اہم کھلاڑی عماد وسیم اور محمد عامر شامل نہیں تھے۔ کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شرجیل خان، جو کلارک، محمد نبی، ٹام لمونبی، لیوئس گریگوری، عامر یامین، محمد عمران، محمد طہٰ، عمید آصف اور محمد الیاس شامل تھے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1486762399382347782?s=20&t=gZABba9wuX99kuOaVLjq4w ملتان سلطانز کی ٹیم میں شان مسعود، محمد رضوان، صہیب مقصود، رائلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینیئر، شاہنواز دھان اور احسان اللہ شامل تھے۔

Watch Live Public News