وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے حالیہ توہین آمیز اور خطرناک الزامات کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کو بھی دیکھ رہے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی ان الزامات سے قبل میرے والد کو بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے، عمران خان اور اس کے حواریوں کی دہشتگردوں کی سہولت کاری اور ہمدردی کے حوالے سے دستاویزات تاریخ کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب حکومت میں تھا تو دہشتگردوں کو رہا اور جمہوریت پسندوں کو گرفتار کیا تھا ، اس نے خیبرپختونخوا کو دہشتگرد تنظیموں کے حوالے کیا، آج تک اس کی پارٹی دہشت گرد گروہوں کی فنڈنگ کرتی ہے، اگر مجھ پر، میرے والد یا پارٹی پر کوئی بھی حملہ ہوا تو اس سب کا بھی حساب لیا جائے گا ۔His latest accusation that my family has any association to a terrorist organization or that we would employ them to cause him harm not only defies logic but exposes us all to an increased threat. 5/6
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 28, 2023
وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان کو سمجھنا چاہئیے کہ ہر مرتبہ اس کی بیوی کو خواب آنے پر وہ ٹی وی پر آکر لوگوں سے متعلق الزامات عائد نہیں کر سکتا ہے ، ان کی اہلیہ کے خواب عدالتوں میں ثابت نہیں کئے جا سکتے، عمران خان کا الزام ہے کہ میرے خاندان کا کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی ناطہ ہے یا ہم کسی کو بھرتی کر کے نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔After terrorist outfits called myself & my party out by name in direct threats, Imran has now made false accusations against my father former president AZ. These statements increase threats to my father, my family and my part. We take them seriously given our history. 1/6
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 28, 2023
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان کا الزام نہ صرف غیر منطقی ہے پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان کو چیلنج کرے گی، ہم پاپولر فکشن کو اپنے بیانئے پر حاوی نہیں ہونے دیں گے ، جو ہماری سیاست کو زہر آلود اور جمہوریت کو تاراج کرے، ہم دہشت گردوں اور ان کے سیاسی فرنٹ مین کے پروپیگنڈے کا چارہ بننا بھی برداشت نہیں کریں گے ۔Imran must realize every time his wife has a dream he cannot just come on tv & make accusations about people. Her dreams won’t stand up in court. 4/6
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 28, 2023