ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک فون کال میں دو طرفہ منصفانہ تجارتی تعلقات کی طرف بڑھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹرمپ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ میں بننے والے مزید سیکورٹی آلات خریدے۔
ٹرمپ نے یہ بات ایک ایسے وقت کہی ہےجب وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنے سخت گیر تجارتی ایجنڈے کو مسلسل آگے بڑھا رہے ہیں۔
ٹیلی فون کال کے بارے میں تحریری بیان میں کہا گیاکہ ’’ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بھارتی اور امریکی رہنماؤ ں کے درمیان، جب ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں تھے، گرمجو ش تعلقات تھے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ٹیلی فون پر یہ گفتگو تعمیری تھی اور یہ کہ دونوں رہنماؤں نے "تعاون کو بڑھانے اور گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ان ممالک پر محصولات عائد کرے گا جو امریکہ کو "نقصان" پہنچاتے ہیں، انہوں نے چین، بھارت اور برازیل کو زیادہ ٹیرف والے ممالک قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ "ہم باہر کے ممالک اور باہر کے لوگوں پر ٹیرف لگانے جا رہے ہیں جس کا مطلب واقعی ہمارے لیے نقصان ہے۔ ٹھیک ہے، ان کا مطلب ہمیں نقصان پہنچانا ہے، لیکن وہ بنیادی طور پر اپنے ملک کو اچھا بنانا چاہتے ہیں وہ فلوریڈا میں ہاؤس ریپبلکنز سے پہلا خطاب کررہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت چین اور برازیل کو ٹیرف نہیں لگانے دیں گے کیونکہ امریکاسب سے پہلے ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک "منصفانہ نظام" بنائے گا جہاں فنڈز قوم کے خزانے میں جائیں گے تاکہ امریکا "بہت ہی کم وقت" میں "دوبارہ بہت امیر" بن جائے۔
کیپشن: مودی کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد