روس اور چین کا ایران اور وینزویلا پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

روس اور چین کا ایران اور وینزویلا پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ
کیپشن: روس اور چین کا ایران اور وینزویلا پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: روس اور چین کی قیادت نے دفاعی اتحاد کے تحت ایران اور وینزویلا سے متعلق مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف اور چینی وزیر دفاع ڈونگ جون کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے عالمی سکیورٹی کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے کہا کہ عالمی ماحول میں آنے والی تیز رفتار تبدیلیوں کے تناظر میں دونوں ممالک کو سکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لینا اور مشترکہ جوابی اقدامات پر غور کرنا ہوگا۔

انہوں نے زور دیا کہ مستقل فوجی تعاون، تجربات کے تبادلے اور باہمی ہم آہنگی کے بغیر ممکنہ خطرات کا بروقت اور مؤثر جواب دینا ممکن نہیں۔

دوسری جانب چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے روسی مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مشترکہ ردعمل کی صلاحیت بڑھانا ناگزیر ہے۔

Watch Live Public News