ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ لاہور نے بسنت کے پیش نظر آج سے دیگر شہروں سے پتنگ و ڈور منگوانے کی پابندی ختم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بسنت کے باعث پتنگ اور ڈور کی مانگ اور قیمتوں میں اضافہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے دوسرے شہروں سے پتنگ اور ڈور منگوانے کی پابندی ختم کر دی۔
اس حوالے سے کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ صرف رجسٹرڈ پتنگ فروش، ٹریڈرز اور مینوفیکچررز ہی پتنگ اور ڈوریں دیگر شہروں سے منگوا سکیں گے۔ جو بھی دیگر شہروں سے پتنگ اور ڈور منگوائے گا اس کے پورے ریکارڈ کا پتہ ہوگا۔ انفرادی طور پر کسی کو بھی دوسرے شہروں سے پتنگ و ڈور منگوانے کی اجازت نہ ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر شہروں سے آنیوالی پتنگ و ڈور جو بھی رجسٹرڈ دکاندار منگوائے گا اس پر اپنا کیو آر کوڈ لگائے گا۔