اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے11 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں ۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی ممبران قومی اسمبلی کے استعفے قبول کر لیے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے استعفوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیا۔استعفوں کے نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن کو بجھوا دیے گئے ہیں ۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فصل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدل شکور شاد (NA-246)، ڈاکٹر مہر انساء شیریں مزاری (مختص نشست)، شندانہ گلزار خان (مختص نشست) کے استعفے قبول کیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔