بیماری کی چھٹی لینے کیلئے 7 دن پہلے آگاہ کرو، مینجر ، ملازم کی چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل

بیماری کی چھٹی لینے کیلئے 7 دن پہلے آگاہ کرو، مینجر ، ملازم کی چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل

(ویب ڈیسک )  بھارتی سوشل میڈیا پر ایک منیجر اور ملازم میں ہونے والی  حیران کر دینے والی  واٹس اپ چیٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ چیٹ کا   اسکرین شاٹ کمپنی کے ملازم  نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔اس کی وجہ مینجر کا ملازم کو دیا گیا ایک انوکھا مشورہ ہے۔

وائرل ہونے والے اسکرین شاٹ میں   ہونے والی گفتگو کے مطابق ملازم مینجر کو میسج کر کے اپنے طبیعت خراب ہونے متعلق بتا رہا ہے۔

ملازم نے مینجر کو میسج کیا کہ  میں آج دفتر نہیں آ سکتا، اس پر منیجر نے سوال کیا کہ آپ آج ’سِک لیو‘ لینا چاہ رہے ہیں؟ جس پر ملازم نے جواب دیا کہ ہاں، اس پر منیجر نے کہا کہ ’سِک لیو‘ یا کیژوؤل لیو‘ لینے کے لیے 7 دن قبل آگاہ کرنا ضروری ہے۔

اس پوسٹ کے وائرل ہونے پر انٹرنیٹ صارفین نا صرف حیرانی میں اپنا سر کھجانے پر مجبور نظر آ رہے ہیں بلکہ اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  کوئی ملازم 7 روز قبل یہ کیسے پتہ لگا سکتا ہے کہ وہ آنے والے ہفتے میں بیمار ہونے والا ہے اور اُسے چھٹی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

Watch Live Public News