ویب ڈیسک: آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال میں وادی تیراہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق زخمیوں نے آئی جی ایف سی نارتھ کو خوارج کی فائرنگ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ زخمیوں نے اپنے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔واقعے کے زخمیوں نے خوارج سے اپنے علاقے کو پاک کرنےاورپاک فوج کے شانہ با شانہ خوارج کے خلاف لڑنے کے عزم کو دہرایا۔
زخمیوں نے پاک فوج اور ایف سی نارتھ کا مفت علاج معالجہ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

