بی جے پی کی ریاستی حکومتوں میں بنگالی شہری ظلم و جبر کا شکار

بی جے پی کی ریاستی حکومتوں میں بنگالی شہری ظلم و جبر کا شکار
کیپشن: بی جے پی کی ریاستی حکومتوں میں بنگالی شہری ظلم و جبر کا شکار

ویب ڈیسک: انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے نے بی جے پی کی سرپرستی میں بنگالیوں کی نسل کشی کا پول کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بنگال ممتا بینرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ممتا بینرجی نے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کا حوالہ دے کر بنگالیوں پر بی جے پی کے ظلم کی تصدیق کر دی۔

ممتا بینرجی نے کہا کہ انسانی حقوق کے ادارے نے اپنی رپورٹ میں وہی بات کہی جو ہم برسوں سے دہرا رہے ہیں،ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بھارتی شہری بھی صرف بنگالی زبان کی بنیاد پر نشانہ بنائے جا رہے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومتیں لسانی تعصب کی بنیاد پر اقلیتوں کو غیرقانونی مہاجر کہہ کر ملک بدر کر رہی ہیں۔

ممتا بینرجی نے کہا کہ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق یہ ظلم بی جے پی کی مرکزی ہدایت پر منظم انداز میں ہو رہا ہے،یہ ہدایات امیت شاہ کی سربراہی میں بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے  جاری کی گئیں۔

ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا ڈائریکٹر ایلین پیئرسن کا کہنا تھا کہ بی جے پی بنگالی بولنے والے افراد، حتیٰ کہ بھارتی شہریوں کو بھی بلاوجہ نکال کر امتیازی سلوک کو ہوا دے رہی ہے۔

ممتا بینرجی نے کہا کہ اب بین الاقوامی ادارے بھی بھارت میں لسانی دہشت گردی کا نوٹس لے رہے ہیں،ہراسانی، جبر اور بے دخلی مودی سرکار کی انتہا پسند ہندوتوا پالیسی کا حصہ ہے،زبان کی بنیاد پر ملک بدری، بھارتی آئین کے آرٹیکل 14 اور 19 کی صریح خلاف ورزی ہے، بی جے پی بھارت کو نام نہاد سیکولرزم سے ہٹا کر ہندو اکثریتی ریاست میں بدل رہی ہے۔

بنگالیوں کی بے دخلی بی جے پی کا ہندو ووٹ بینک بڑھانے کا ہتھکنڈہ ہے،بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ نے مودی سرکار کی اقلیت دشمن پالیسیوں پر عالمی سوالات کھڑے کر دیے،اقلیتوں کو ختم کر کے ہندوتوا نظریے پر آمریت قائم کرنا بی جے پی کی سازش ہے۔

Watch Live Public News