ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا لاہور میں پانچ اگست کے احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے پارٹی کو پانچ اگست کا احتجاج کرنے کی اجازت نہ دی تو وہ پلان بی پر عمل کریں گے۔ جس کے تحت پی ٹی آئی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے صوبہ پنجاب کے حلقوں میں احتجاج کرے گی۔ حلقوں میں ہونے والے احتجاج کی تصاویر اور ویڈیوز بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھیجی جائیں گی۔ جبکہ پانچ اگست کے بعد ملک کے بڑے شہروں میں احتجاج کیا جائے گا۔
پارٹی قیادت نے واضح کیا ہے کہ جو رہنما احتجاج میں حصہ نہیں لے گا اُس کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف نے پانچ اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے حکومت سے اجازت مانگی تھی لیکن حکومت اُن کو اجازت دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔