حکومت کا لاہور سیالکوٹ اسلام آباد موٹروے پر سفر 100  کلومیٹر کم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا لاہور سیالکوٹ اسلام آباد موٹروے پر سفر 100  کلومیٹر کم کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے  اسلام آباد اور لاہور کے درمیان سفر کی سہولیات بہتر کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   لاہور سیالکوٹ اسلام آباد موٹروے پر سفر 100  کلومیٹر کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع وزارت مواصلات کا کہنا ہے کہ  سمبڑیال تا  کھاریاں قومی شاہراہ کو 6 رویہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کھاریاں تا راولپنڈی سیکشن کی جلد تکمیل کے لئے منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   لاہور سیالکوٹ موٹروے کو اسلام آباد سے جوڑنے اور 4 کی بجائے 6 رویہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 

ذرائع وزارت مواصلات کے مطابق  منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد سے لاہور کا فاصلہ 100 کلومیٹر، وقت ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا۔ منصوبہ قومی ترقی اور کنیکٹویٹی کے لئے انتہائی اہم، بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

Watch Live Public News