ویب ڈیسک: اسلام آباد تھانہ بھارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ کی کارروائی, اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نےاندھے قتل میں ملوث دو ملزمان نوید اختر اور مجاہد اقبال گرفتار کرلیا، ملزمان نے29 مئی 2025 کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتول سبحان کو تشدد کرکے قتل کیا تھا، مقتول کی لاش جنگل میں پھینک دی تھی ۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے، پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔