لاہور : موٹر سائیکل سوار نے 12 سالہ بچے کو اغوا کرلیا

 لاہور : موٹر سائیکل سوار نے 12 سالہ بچے کو اغوا کرلیا

ویب ڈیسک: لاہور میں علاقہ شاہدرہ کے علاقے سے بارہ سالہ بچہ اغوا ، اہلخانہ کا کہنا تھا بارہ سالہ محمد صبح گھر سے سودا لینے کیلئے نکلا، واپس نہیں آیا ۔ 

 اہلخانہ کے مطابق بارہ سالہ بچے کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار شخص نے لفٹ دینے کے بہانے مبینہ طور پر اغوا کیا ، مبینہ اغوا کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے ۔

  موٹر سائیکل کو بچے سے باتیں اور موٹر سائیکل پر بٹھا کر لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے ، پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مغوی بچے کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا ۔

Watch Live Public News