ملک میں آئین کی کھلی خلاف ورزیوں کا عمل جاری ہے، عمران خان

ملک میں آئین کی کھلی خلاف ورزیوں کا عمل جاری ہے، عمران خان
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کی کھلی خلاف ورزیوں کا عمل جاری ہے، ظلم و جبر کے باوجود ڈٹے رہنے پر کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کی سربراہی میں وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی، ملاقات میں پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان تاج اور رکن صوبائی اسمبلی شاہنواز جدون بھی موجود تھے۔ آفتاب صدیقی نے چیئرمین عمران خان کو کراچی میں جاری امپورٹڈ حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتقامی کارروائیوں کا شکار ارسلان تاج اور شاہنواز جدون کی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔ ملاقات میں عمران خان نے کراچی میں عام انتخابات کی تیاری کیلئے اہم ٹاسک دیدیے، کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سیمنار منعقد کیے جائیں گے، عمران خان انسانی حقوق کی پامالی و آئین پاکستان کی بالادستی کے عنوان پر سیمینار سے جلد خطاب کرینگے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ سرکار ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے گرفتاریاں انسانی حقوق کی پامالی ہے، ملک میں آئین کی کھلی خلاف ورزیوں کا عمل جاری ہے، کراچی والے حقیقی آزادی کی تحریک میں ہمیشہ آگے رہے، ظلم و جبر کے باوجود ڈٹے رہنے پر کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔