11 رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

11 رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

(ویب ڈیسک ) اڈیالہ جیل حکام نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیل حکام کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے 11 رہنماؤں کو   بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔

 بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور فیصل جاوید کو ملاقات کی اجازت ملی ہے۔اس کے علاوہ  زرتاج گل، شعیب شاہین اور عمیر نیازی  کوبھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے   اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہم ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں، سب گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے لیکن ہماری گاڑیاں روک دی گئیں ، ہمیں روانہ ایک کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے، اس لیے کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ  ساری گاڑیاں جارہی ہے لیکن ہماری گاڑیاں روک کر سخت زیادتی کی جارہی ہے ،راستوں کی بندش کے حوالے سے ہم نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو آگاہ کیا ہے، دو ہفتوں سے وکلاء اور میڈیا کی گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، ہم نے درخواست کی تھی کہ ہمیں دستاویزات لے جانے کی اجازت دی جائے۔