ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ جولی کوزیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 25 ستمبر 2024 کو پاکستان کے لیے 37 ماہ پر مشتمل ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) معاہدہ منظور کیا جس کی مالیت 7 ارب ڈالر ہے۔
اس معاہدے کے تحت پاکستان کو پہلے جائزے پر 25 مارچ 2025 کو عملدرآمد کی سطح پر ایک معاہدہ حاصل ہوا۔
ای ایف ایف معاہدے کے تحت پاکستان کو منظوری کے بعد تقریباً ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہو گی، جبکہ اضافی 1.3 ارب ڈالر رسائلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نےپریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی، کلائمیٹ فنانسنگ پر گفتگو کامیاب رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ای ایف ایف معاہدے کے تحت آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہوگی۔
آر ایس ایف کے تحت بھی 1.3 ارب ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی جو کہ اس معاہدے کی مدت میں ٹرانچز میں دی جائے گی۔
جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی پروگرام میں7 ارب ڈالرز اقساط میں ملنے ہیں، پاکستان کے لیے نئے قسط کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ای ایف ایف پروگرام کے پہلے جائزہ اجلاس میں کامیاب رہا ہے، کامیاب جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو 1 ارب ڈالرز ملیں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان جائزہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔