ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر مبینہ حملوں کے بعد پاسدارانِ انقلاب ایران کے ایرو اسپیس ونگ کے سربراہ جنرل موجد موسوی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح پیغام جاری کیا ہے کہ اس بار “آنکھ کے بدلے آنکھ” والی حکمتِ عملی کارگر نہیں رہے گی۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں جنرل ماجد موسوی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل نے ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “تم نے ہمیں پہلے بھی آزمایا تھا، دنیا تمہیں ایک بار پھر آگ سے کھیلتے دیکھ رہی ہے۔ اس کھیل میں تم نے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے ہیں، اب تمہیں اس کا جواب ملنے کا انتظار کرنا ہوگا۔”
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے مبینہ طور پر ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حملوں میں ایران کے ایک بجلی گھر، دو اسٹیل فیکٹریوں اور ایک سویلین نیوکلیئر تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔