صدر ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا دعویٰ، شہباز شریف کی تعریف

صدر ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا دعویٰ، شہباز شریف کی تعریف
کیپشن: صدر ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا دعویٰ، شہباز شریف کی تعریف

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں اپنے کردار کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

ٹرمپ کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران پاک بھارت فضائی جھڑپوں میں 9 طیارے گرائے گئے اور صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کو خبردار کیا کہ جنگ جاری رہی تو 250 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، جس کے بعد دونوں فریق پیچھے ہٹ گئے۔

امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے انہیں “بہترین اور عظیم شخصیت” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بھی اعتراف کیا کہ اس مداخلت سے لاکھوں جانیں بچیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ دنیا میں کئی تنازعات رکوا چکے ہیں، تاہم اس کے باوجود انہیں نوبیل امن انعام نہیں دیا گیا۔

Watch Live Public News