نامور نغمہ نگار الطاف باجوہ انتقال کر گئے

نامور نغمہ نگار الطاف باجوہ انتقال کر گئے
کیپشن: نامور نغمہ نگار الطاف باجوہ انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: لالی وڈ کے معروف نغمہ نگار الطاف باجوہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، جس سے پاکستان کی موسیقی اور شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ علامہ اقبال ٹاؤن کی مقامی جامع مسجد میں ادا کی گئی، جس میں فنکاروں اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

الطاف باجوہ نے اپنے کیریئر میں پنجابی موسیقی کو کئی مقبول اور یادگار گیت دیے، جنہیں نصیبو لال سمیت نامور گلوکاروں نے گایا۔ ان کی شاعری میں دیہی زندگی، محبت اور معاشرتی رنگ نمایاں تھے۔

ان کے انتقال پر شوبز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے موسیقی کی دنیا کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News