قوم آج یوم تکبیر کی سلور جوبلی منارہی ہے، آئی ایس پی آر

قوم آج یوم تکبیر کی سلور جوبلی منارہی ہے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی : پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قوم آج یوم تکبیر کی سلور جوبلی منارہی ہے، پاکستان کی اس کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بہترین دماغوں نے مشکل چیلنجز کے باوجود کارنامہ سرانجام دیا، مسلح فوج ان افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج سائنس دانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتی ہے، یہ وطن ہمیشہ قائم رہے گا، پاکستان زندہ باد۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔