لاہورمیں کارسوارنوجوان سےقربانی کے 2 بکرے چھین کرفرار ہوگئے

لاہورمیں کارسوارنوجوان سےقربانی کے 2 بکرے چھین کرفرار ہوگئے
کیپشن: لاہورمیں کارسوارنوجوان سےقربانی کے 2 بکرے چھین کرفرار ہوگئے

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے سمن آباد رسول پارک میں کار سوار ملزمان نوجوان سے گن پوائنٹ پر قربانی کے 2 بکرے، پیسے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سمن آباد رسول پارک کے قریب پیش آنے والی ڈکیتی کی اس واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان قربانی کے بکروں کو ٹہلانے کیلئے لے جا رہا ہوتا ہے کہ سفید رنگ کی ایک کار آکر اس کے قریب رُکی،کار سے نکل کر تین مسلح ملزمان ڈیڑھ منٹ میں 2 بکرے گاڑی میں ڈال کر اور نوجوان سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Watch Live Public News