امریکا میں طوفان 23 ہلاک،نظام زندگی درہم برہم

امریکا میں طوفان 23 ہلاک،نظام زندگی درہم برہم
کیپشن: امریکا میں طوفان،مختلف ریاستوں میں 23 اموات،نظام زندگی درہم برہم

ویب ڈیسک: امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 23 ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس، اوکلاہاما، آرکنساس اور کینٹکی میں یہ اموات ہوئیں۔ طوفان کے سبب حادثات سے ریاست آرکنساس میں 8، کینٹکی میں 5، اوکلاہاما میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں طوفان سےہلاک افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے جبکہ کولراڈو میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسی سپی اور آرکنساس سے ورجینیا اور جنوبی کیرولائنا تک لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

Watch Live Public News