ویب ڈیسک: فیصل آباد کےچناب کلب میں جوڈیشل آفیسر اور ممبر کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے کے واقعے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ چناب کلب انتظامیہ نےٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کےو الد ایس پی ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے انچارج مرزا انجم کمال کی ممبر شپ معطل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چناب کلب انتظامیہ نےایس پی مرزا انجم کمال پر جھگڑے کی ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا۔کلب انتظامیہ نےایس پی انجم کمال کو انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنا بیان جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

کلب انتظامیہ نے مرزا انجم کمال کی فیملی پر چناب کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ایس پی مرزا انجم ٹک ٹاکر جنت مرزا کے والد ہیں۔ جنت مرزا پربھی چناب کلب میں داخلے پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔