ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نےآذربائیجان کا دورہ کیا ہے۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے شہر لاچین میں کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو، وزیر دفاع، آذربائیجان سے ملاقات کی۔ملاقات کےدوران دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی صورتحال خصوصا پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔دونوں ممالک کے حکام نے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔