آئی ایم ایف  کی  ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز 

آئی ایم ایف  کی  ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز 

(ویب ڈیسک ) عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف)  نے ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ ٹیکس نا دہندگان کے خلاف مزید سخت اقدامات لیےجائیں،   ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت لائی جائے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جائے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ پی او ایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی ہے،   ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوجداری مقدمات درج کرنے کی بھی تجویز ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  سول ملٹری تنخواہوں پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا، تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس میں کمی کے اقدامات کررہے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ   سولر پینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز ہے،  کھاد، اسپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں زرعی ان پٹس اور مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، 

  پرتعیش اشیاء کی فہرست میں مزید اشیاء شامل کرکے ٹیکس میں اضافےکی بھی تجویز ہے، پرتعیش اشیاء پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے بڑھانے کی تجویز ہے۔

Watch Live Public News