24 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، جواب طلب

24 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، جواب طلب

(ویب ڈیسک )  اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد ایف سیون کے تاجروں کی تنظیم کے صدر نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود ہزاروں مظاہرین اسلام آباد میں داخل ہوئے، اور نظام مفلوج کر کے رکھ دیا۔‘

درخواست کے مطابق حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔

عدالت نے    توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا ہے۔عدالت نے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Watch Live Public News