(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق کارکنان کے خلاف راولپنڈی ڈویژن میں مجموعی طور پر 28 مقدمات کا اندراج کیا گیا، تھانہ حضرو میں 4، تھانہ حسن ابدال میں 7 اور تھانہ دھمیال میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ۔
تھانہ واہ کینٹ، صادق آباد میں دو دو جبکہ نیو ٹاؤن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ۔تھانہ ٹیکسلا اور فتح جنگ میں دو دو مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔ چکوال اور تھانہ ائیر پورٹ میں ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا ۔
کارکنان کے خلاف مقدمات میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ۔ کارکنان کے خلاف مقدمات 24 نومبر سے 27 نومبر کے درمیان درج ہوئے۔
کارکنان پر توڑ پھوڑ، جلاو گھیراو، ہنگامہ آرائی اور پولیس اہلکاروں پر حملوں اور راستوں کو بند کرنے کا الزام ہے ، مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی، علیمہ خان، عارف علوی، اسد قیصر حماد اظہر سمیت دیگر قیادت بھی نامزد کی گئی ہے۔