جعلی سینیٹر بن کر شہریوں سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

جعلی سینیٹر بن کر شہریوں سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک:نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد کی بڑی کاروائی ، جعلی سینیٹر بن کر شہریوں سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔

 این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم عبداللہ اقرار کا تعلق صوابی سے ہے۔

 نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی حکام کے مطابق ملزم سینیٹر نیاز احمد کا نام استعمال کر کے شہریوں سے فراڈ کرتا تھا۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، این سی سی آئی اے

Watch Live Public News