اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع

اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع
کیپشن: اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے اعظم سواتی، فوادچودھری اور مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی اور فواد چودھری کی 9 مئی کے 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگری عدالت لاہور  نے کی۔

وکیل اعظم سواتی  نے کہا کہ اعظم سواتی گرفتار ہیں، پیش نہیں ہو سکتے۔

بعد ازاں عدالت نے اعظم سواتی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کر دی۔

تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ فواد چودھری عبوری ضمانتوں میں شامل تفتیش ہو چکے ہیں۔

وکیل فواد چودھری نے کہا کہ ہم عبوری ضمانتوں میں دلائل دینے کیلئے تیار ہیں۔

جج اے ٹی سی نے ریمارکس دیئے کہ جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوتی،کسی نتیجے پر کیسے پہنچیں گے۔

عدالت نے فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں میں 8 نومبر تک توسیع کر دی جبکہ عدالت نے مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانتوں میں 19 نومبر تک توسیع کر دی۔

Watch Live Public News