ویب ڈیسک: ایس پی عدیل اکبر پر کرپشن الزامات پر انکوائری کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی میں ایک اور اہم موڑ آ گیا۔ ذرائع کے مطابق عدیل اکبر کو بلوچستان تعیناتی کے دوران کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا تھا۔ عدیل اکبر کے خلاف 31 دسمبر 2024 کو انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدیل اکبر کے خلاف انکوائری سول سرونٹ ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت شروع کی گئی تھی۔ انکوائری کے بعد عدیل اکبر کو جاری چارج شیٹ اور الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رواں برس 25 اپریل کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاتھا۔ نوٹیفکیشن کی کاپی بلوچستان حکومت اور متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی تھی۔