ویب ڈیسک: ایس پی عدیل اکبر کی موت پر انکوائری، اعلی سطح انکوائری کمیٹی نے کامونکی میں مرحوم ایس پی کے گھر کا دورہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تین ڈی آئی جیز پر مشتمل انکوائری ٹیم نے مرحوم ایس پی کے والد اور بھائیوں سے ملاقات کی ہے۔ انکوائری کمیٹی کی جانب سے مرحوم ایس پی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اعلی سطح انکوائری کمیٹی ختمی رپوٹ مرتب کرنے کیلئے متحرک ہے۔ ایس پی عدیل اکبر پرموشن نہ ملنے کے باعث پریشانی میں مبتلا تھے ریکارڈ کمیٹی کو موصول ہوچکی ہے۔ ایس پی عدیل اکبر دو بار پرموشن بورڈ سے انکوائری کی بنیاد پر ڈیفر ہو گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق عدیل اکبر بلوچستان انکوائری سے رواں سال کلیئر ہوئے تھے۔ ڈی آئی جی کی عدیل اکبر کیخلاف انکوائری میں کلیئر ہونے تک بورڈ گزر چکا تھا۔
ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد تعیناتی کے دوران مطمئن اور پرموشن سے متعلق متحرک تھے۔ بورڈ گزرنے جانے کے بعد پرموشن میں تاخیر پر ایس پی عدیل اکبر پریشانی میں مبتلا تھے۔ تیسری مرتبہ بھی پرموشن میں تاخیر ہونا یا ڈیفر ہونا پی ایس پی افسر کے مستقبل کو شدید خطرہ تھا۔ عدیل اکبر کو انکوائری میں کلئیر قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی انکوائری کمیٹی کو موصول ہوا ہے۔